امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے افغانستان کے شہر قندھار میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں امریکی محکمۂ خارجہ نے قندھار دھماکے میں ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 1 ماہ کے دوران کیا گیا یہ تیسرا حملہ ہے، افغان عوام کو عقیدے کے مطابق امن و تحفظ کے ساتھ رہنے کا حق ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے شہر قندھار میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے میں ہلاکتیں 47 ہو گئی ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق قندھار میں ہونے والے خود کش دھماکے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79