الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو شوکاز جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو شوکاز جاری کردیا، حکم دیا کہ اعظم سواتی 26 اکتوبر کو پیش ہوکر شوکاز کا جواب دیں۔
اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کا معاملے پر الیکشن کمیشن میں ممبر نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔اعظم سواتی کے وکیل کی جگہ ان کے جونیئر وکیل کمیشن میں پیش ہوئے، آگاہ کیا کہ وکیل چودھری فیصل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔
ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی نے استفسار کیا کہ آپ نے سینئر وکیل سے کیس پر بریفنگ نہیں لی؟ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ وکالت نامہ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیرِ ریلوے سینیٹر اعظم سواتی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن کمیشن پر برس پڑے تھے۔
اعظم سواتی نے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79