کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے کم کر کے بالترتیب 6.8 اور 10.3 فیصد کیا، خوردنی تیل کی قیمتوں میں چند روز کے اندر 45 سے 50 روپے فی لٹر کمی کریں گے۔مہنگائی میں حالیہ اضافہ صرف پاکستان کا نہیں عالمی مسئلہ ہے، دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور مہنگائی پاکستان سے کہیں زیادہ ہیں۔ عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمت میں 48 فیصد جبکہ پاکستان میں 38 فیصد اضافہ ہوا، مقامی منڈی میں چینی کی قیمت میں 15 فیصد اور عالمی سطح پر 53 فیصد اضافہ ہوا۔ہم نے ا سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی، ہم نے توانائی، ایکسپورٹ انڈسٹری، ادویات بنانے والی کمپنیاں اور دیگر سیکٹرز کھول دیئے تھے۔ ہم نے توانائی، گیس، ریفائنری، فرٹیلائزر پلانٹس، برآمدی صنعت، کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والی اور ادویہ سازی کی صنعتیں کھول دیں ایم این اے صائمہ ندیم۔ رواں سال گندم کی ریکارڈ فصل ہوئی ہے، گنے کی پیداوار کابھی اس سال ریکارڈ ٹوٹ جائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ جذباتی بات چیت نہیں تھی، ہم نے اپنے ایکشن لئے تھے۔حکومت نے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈیز کی تیاری مکمل کر لی ہے
66
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79