نواب شاہ(طحہ بلال قریشی )ڈسٹرکٹ بار کے بانی رکن و معروف قانوندان مرحوم سید ناصر علی شاہ ایڈوکیٹ کی پہلی برسی پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل شبیر حسین زرداری جنرل سیکریٹری بار علی رضا چنہ۔ ایڈوکیٹ راؤ محمد سلیمان۔ زوہیب اقبال ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید ناصر شاہ کی تعلیمات کی بدولت نواب شاہ کی وکلاء برادری ملک بھر کے قانونی اداروں میں اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے مقررین نے مرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سائیں ناصر شاہ کو وکلاء برادری کے سپریم لیڈر کے لقب سے نوازا گیا ہے ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود آج بھی انکی محبت و شفقت ہمارا اثاثہ ہے جو کہ تاحیات رہے گاجبکہ مرحوم وکیل سید ناصر شاہ کے فرزند معروف سرجن ڈاکٹر کاشف علی شاہ نے برسی کی تقریب میں شرکت پر شرکاء سمیت وکلاء برادری کا شکریہ ادا کیا کہا کہ میرے مرحوم والد سید ناصر علی شاہ نے اپنی ساری زندگی شعبئہ وکالت کی خدمت انجام دی مجھ سمیت میرا پورا خاندان انکے دیئے ہوئے مشن خلق خدا کی خدمت کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے گا_
105
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79