لاہور کے بعد کراچی میں بھی گدھے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک شادی ہال میں زندہ گدھوں کے ساتھ کٹے ہوئے سر اور گوشت ملنے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
کراچی کے لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک شادی ہال میں 11 گدھوں کو دیکھا لیکن دو روز بعد 4 گدھے وہاں موجود نہیں تھے لیکن ان کے کٹے ہوئے سر دکھائی دیے۔
علاقہ مکینوں نے مزید کہا کہ ہم نے پولیس کو معاملے سے آگاہ کیا تو شادی ہال والوں نے گدھوں کے کٹے ہوئے سر پولیس کے آنے سے پہلے ہی غائب کردیے۔
اس حوالے سے جب شادی ہال والوں سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ شادی ہال میں تقریبات کے لیے گائے کا گوشت کاٹا جارہا ہے لیکن ہال خالی ہونے پر کچھ لوگوں نے یہاں گدھے باندھ دیے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79