عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ گوادر اور اس کے لوگوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔
میر عبدالغفور ویلفئر ٹرسٹ کے چیئرمین میر ارشد کلمتی کی قیادت میں ماہی گیروں کے ایک نمائندہ وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی جس میں وفد نے وزیر اعلیٰ کو غیر قانونی فشنگ، ماہی گیر کالونی اور ماہی گیروں کی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔
ان کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ضلع گوادر کے سمندری حدود میں غیر قانونی فشنگ کے تدارک کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، غیر قانونی ماہی گیری کے مکمل خاتمے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے مفادات اور روزگار کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے، ہم اپنی یہ زمہ داری پوری کریں گے۔
میر عبدالقدوس کا کہنا تھا کہ گوادر ہمارا اہم اساسہ ہے، گوادر کے لوگوں کے حقوق کو سیاست کی نظر نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ماہی گیروں اور عام لوگوں کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، گوادر کی عوام اپنی حکومت پر مکمل اعتماد رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی ہماری حکومت کی مربوط پالیسی کا اہم حصہ ہے، جب سے ہماری حکومت قائم ہوئی ہے ہماری تمام تر توجہ گوادر کی ترقی کی جانب مرکوز ہے۔
میر عبدالقدوس نے کہا کہ موجودہ حکومت غیر قانونی ٹرالنگ کے مستقل بنیادوں پر خاتمہ کے زریعہ مقامی لوگوں کے روزگار و حقوق کو تحفظ دے گی۔
وفد نے غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام اور ماہی گیروں کے روزگار و حقوق کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وفد کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ گوادر کے ماہی گیر کسی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79