حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادی صحافت کے لیے کوشاں ہے۔
اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں پروگریسو پینل کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
حلیم عادل شیخ نے نو منتخب صدر شاہد اقبال جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی کو مبارکباد پیش کی جبکہ حلیم عادل شیخ کی جانب سے جاوید قریشی، رانا لیاقت، یونس آفریدی، سمیر قریشی سمیت تمام کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے یو جے کی جانب سے انتخابی عمل جمہوری روایات کا تسلسل ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ میں موجود ڈکٹیر اور جعلی حکومت صحافیوں کا قتل کررہی ہے جبکہ سندھ میں صحافیوں کو سچ لکھنے پر بھی قتل کردیا جاتا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیز سے میڈیا ہاؤسز کے حالات میں واضع بہتری آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عزیز میمن اور اجے لالوانی کے قاتلوں کو پی پی نے اہم عہدے دیئے، ظالم اور نالائق سندھ حکومت سے چھٹکارے کے لیے قلم کی طاقت لازم جز ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادی صحافت کے لیے کوشاں ہے، نومنتخب عہدیداران تنظیم اور عوام کی بہتری کے لیے مزید بہتر کردار ادا کریں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79