سعید غنی نے وفاقی وزیر علی زیدی کے والد کے انتقال پر اظہارِافسوس کیا ہے۔
وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر علی زیدی کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی علی زیدی کے والد کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین
سعید غنی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور علی زیدی سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
دوسری جانب سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے علی زیدی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کی رحلت پر علی زیدی اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، رب العزت علی زیدی اور انکے اہل خانہ کو صبرجمیل سے نوازیں۔
وفاقی وزیر امین الحق نے وفاقی وزیر علی زیدی کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے پروردگار مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور علی زیدی و اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی کے والد انتقال کرگئے۔
علی زیدی کے والد کی نماز جنازہ مغرب کے بعد امام بارگاہ یثرب ڈی ایچ اے فیز 4 کراچی میں ادا کی جائیگی، علی زیدی کے والد کی تدفین قبرستان وادی حسین کراچی میں ہوگی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79