کراچی: پاکستان اور افغان وزارت تجارت نے پاک افغان ٹرانسپورٹرز کی پاکستان اور افغانستان میں داخلے کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی ہے جو 21 مارچ 2022 سے قابل عمل ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے چیئرمین زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ نئی متفقہ پالیسی کے تحت افغان ٹرانسپورٹرز کابل میں پاکستانی سفارت خانے اور قندھار میں اس کے قونصل خانے سے عارضی داخلہ دستاویز (ٹی اے ڈی) حاصل کر سکیں گے جبکہ پاکستانی ٹرانسپورٹرز پشاور اور کوئٹہ میں افغان قونصل خانوں سے یہ دستاویز حاصل کر سکیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے ٹرانسپوٹرز کو عارضی داخلہ کی دستاویز ٹی اے ڈی کی مدت چھ ماہ ہوگی جسے متعدد اندراجات کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔یہ اقدام نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت دے گا بلکہ خاص طور پر سی اے آر کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بھی نقل و حمل میں آسانی دونوں ممالک کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری لائے گی،
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79