71

یورپی یونین کا یوکرین کے ساتھ سیٹلائٹ انٹیلی جنس شیئر کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین نے یوکرین کے ساتھ سیٹلائٹ انٹیلی جنس شیئر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے یوکرین کے ساتھ ایک معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے تحت وہ کیف کو خفیہ معلومات فراہم کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس شیئر نگ میں سیٹلائٹ تصاویر شیئر کی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے سفیروں کو گزشتہ روز ایک میٹنگ کے دوران اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ معاہدہ ایک سال تک جاری رہے گا اور ضرورت پڑنے پر اس کی تجدید کی جا سکتی ہے۔

تاہم یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا یہ معاہدہ صرف یورپی یونین کے ارکان کی اپنی انٹیلی جنس کا احاطہ کرے گا یا انہیں امریکا جیسے کسی تیسرے فریق سے موصول ہونے والی معلومات بھی شیئر کرنے کی اجازت دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ کا ایک ماہ، فریقین کا نقصان اور یوکرینی پناہ گزین

واضح رہے کہ یورپی یونین روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کر رہی ہے۔

مغربی ممالک نے روس کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں لیکن یوکرین کے تحفظ کے لیے فوجی طاقت کے استعمال سے انکار کر دیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین پر حملہ کرنے والے روسی جنگی طیاروں کو مار گرانے سے انکار کرنے پر نیٹو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی قیادت والے اتحاد نے یہ کہہ کر یوکرین کی فوجی امداد سے انکار کردیا کہ وہ اس تنازعے کو عالمی جنگ میں تبدیل کرنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں