کیچپ یرقان اور بدہضمی کے لئے بطور دوا متعارف ہوا تھا!تاہم کچھ ہی عرصے بعد ڈاکٹر بینیٹ نے وسیع پیمانے پر ٹماٹو کیچپ کی ترکیبیں شائع کرنا شروع کر دیں، جنہیں پھر گولیوں کی شکل میں بھی مرکوز کر کے ملک بھر میں ایک موثر دوا کے طور پر فروخت کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دوا کے نسخے میں ٹماٹر کے اضافے کا مقصد وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار کو اس میں شامل کرنا تھا۔رپورٹ کے مطابق آج جو ہم کیچپ کو کئی ڈشز کے ساتھ ایک لوازم کے طور پر جانتے ہیں، 19ویں صدی کے آخر تک اس کی یہ وجہِ مقبولیت نہیں تھی۔تاہم بعد میں کیچپ کو اس کے لذیذ ذائقے کی بدولت اتنی شہرت ملی کہ لوگ اسے اسنیکس کے ساتھ کھانے لگے اور آج یہ دنیا بھر میں فاسٹ فوڈ اور دیگر کھانوں کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے البتہ ہر گھر میں لازمی موجود ہوتا ہے۔پہلے کیچپ مچھلی یا مشروم کا مرکب ہوا کرتا تھا لیکن بعد میں ڈاکٹر بینیٹ نے کیچپ میں ٹماٹر شامل کیے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79