81

عمران خان تاریخ کے بدترین فاشسٹ ہیں، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان تاریخ کے بدترین فاشسٹ ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان انا پرست، محسن کش اور احسان فراموش ہیں اور اب عمران خان اب اقتدار کے بغیر ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی دنیا میں رہتے ہیں، پونے چار سال میں عمران خان نے انتہائی تکبرانہ انداز اپنایا اور اب ان کی دم پر پاؤں رکھا گیا ہے تو لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ آزاد امیدواروں کو نہیں لوں گا مگر وہ آزاد امیدواروں کو بنی گالا میں تحریک انصاف کا دوپٹہ پہناتے رہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد 8 مارچ کو جمع کی گئی، اسپیکر جان بوجھ کر تاخیر کرتے رہے۔ اسپیکر کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں جو قانون شکنی وہ کرچکے ہیں آرٹیکل 6 لگے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے ذہن کا مرض بڑھتا جارہا ہے اور ہم اس کو مزید بڑھائیں گے۔ وزیر اعظم سمجھتے ہیں ان کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں ہے، عمران خان کے سرپرائز سے پہلے ہم ان کو سرپرائز دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان تاریخ کے بدترین فاشسٹ ہیں، عمران خان نے اقتدار کے لیے گھٹنوں کو ہاتھ لگائے، ضمیر کی آواز پر آنے والے دنیا کو اپنا پیغام دے رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے الزام عائد کیا کہ بنی گالا میں جادو ٹونے کے لیے مرغیوں کا مَنوں گوشت جلایا جاتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے پاس اقتدار نہ رہے تو کسی کو نہ ملے، کوئی غیر آئینی اقدام ہو جائے تو عمران خان خوش ہوں گے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو غیر آئینی قدم سے پاکستان کو بچالے، کل اجلاس میں اسپیکر کو کہیں گے کہ فاتحہ خوانی کے بعد کارروائی شروع کریں، اگر اسپیکر کارروائی نہیں شروع کرتے تو ہر آئینی، قانونی، سیاسی گُر استعمال کریں گے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے حکومت کا بستر گول ہوچکا ہوگا، ہماری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں، ہماری جنگ مہنگائی اور غربت کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی مارچ کو لاہور سے مریم نواز اور حمزہ شہباز لیڈ کر رہے ہیں، پی ڈی ایم عمران خان کو سیاسی آئینے کے ذریعے اس کا اصل چہرہ دکھائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عام انتخابات کا فیصلہ مشاورت سے ہونا ہے، اتحادیوں کو قائل کررہے ہیں وہ ہمارے موقف سے اتفاق بھی کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے اتحادی کہتے ہیں وقت دیں، سوچ و بچار اور مشاورت کررہے ہیں، امید ہے کہ حکومتی اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان باہر نکلیں ہر چوراہے ہر گاؤں میں حقائق کے ساتھ اس کا مکروہ چہرہ قوم کو دکھاؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں