وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اپنی شرائط میں لچک پیدا کرنے کو تیار نہیں اور پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف نے اب تک معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو میثاق معیشت پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے جب کہ پی ٹی آئی حکومت نے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ ایسا معاہدہ کیا جس میں تمام سبسڈیز ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس گزشتہ حکومت کا معاہدہ موجود ہے، اس لیے انہوں نے وہی شرائط رکھی ہیں جو گزشتہ حکومت نے ان کے ساتھ معاہدہ کیا جب کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے باوجود آئی ایم ایف کسی قسم کی لچک نہیں دکھا رہا۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ صرف اور صرف آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر ہے لہٰذا جیسے ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا تو ڈالر کو 182 پر لے آئیں گے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ اسحاق ڈار معیشت پر حکومت کی رہنمائی کر رہے ہیں اور وہ حالات سے باخبر ہیں لیکن پی ٹی آئی نے معیشت ایسی خراب کردی ہے کہ اب اس طرح سے کنٹرول کرنا مشکل ہورہا ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79