وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور میں چینی قونصلیٹ پہنچ گئیں۔ مریم نوازشریف نے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی اس دوران دیگر چینی حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے شانگلہ حملے میں چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ اور جاں بحق چینی شہریوں کے اہل خانہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے باہمی تعاون اور اشتراک کارکا سلسلہ جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین بے مثال دوست ہیں، بزدلانہ کارروائیوں سے دوستی متاثر نہیں ہوسکتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں پر حملہ ترقی و خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے، پاکستانی قوم چینی بھائیوں پر حملے کے واقعہ پر رنجیدہ ہے، متاثرہ چینی خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79