وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی معیار کا ٹیلنٹ پول بنانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور وفاقی وزارتوں کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احد چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔
اجلاس میں وفاقی وزارتوں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات کے حصول کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ باصلاحیت پیشہ ور افراد اور تکنیکی ماہرین ہمارے موجودہ گورننس کے نظام میں جدت لا کر اسے مزیر مؤثر بنائیں گے۔
t
وزیرِ اعظم نے ماہرین اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی معیار کا ٹیلنٹ پول بنانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے نئے ٹیلنٹ کے حصول کے لیے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ سول سروس کی استعداد بڑھانے کے لیے پالیسی سطح پر تکنیکی تقاضے پورے کیے جائیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79