پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
نازش جہانگیر نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس نے چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں ویوز اور 29 ہزار سے زیادہ لائیکس حاصل کر لیے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے سرخ رنگ کا خوبصورت مغربی لباس زیب تن کیا ہے اور ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں نامور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ اور گلوکارہ جیسلین رائل کا گانا ’ہیریے‘ چل رہا ہے۔
وہ ویڈیو میں دوسری طرف دیکھتے ہوئے دانتوں سے ناخن چبا رہی ہیں۔ پھر وہ کیمرے کی طرف دیکھتی ہیں اور شرما جاتی ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79