وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے امریکی ہم منصب اینٹونی بلنکن نے دیگر امور کے علاوہ خطے میں سیکیورٹی اور افغانستان میں رونما ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزرا خارجہ نے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے، موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور سیکورٹی سمیت دوطرفہ امور پر بات چیت کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی اہمیت کے مختلف امور، غزہ کی صورتحال، بحیرہ احمر اور افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں اطراف نے دو طرفہ تعلقات میں موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79