وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈی ایس پی گل محمد اور کانسٹیبل نسیم گل کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید ڈی ایس پی گل محمد اور کانسٹیبل نسیم گل کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی گل محمد اور شہید کانسٹیبل نسیم گل نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ شہید ڈی ایس پی گل محمد اور کانسٹیبل نسیم گل نے وطن عزیز کے امن کے لئے بے مثال قربانی دی۔
محسن نقوی کہتے ہیں کہ شر پسندوں کے حملے میں شہید ڈی ایس پی گل محمد اور کانسٹیبل نسیم گل کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی کانسٹیبل فاروق کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79