آصفہ بھٹونےقومی اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھالیا، آصفہ بھٹواین اے207سےبلامقابلہ منتخب ہوئی تھیں۔
قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے پوسٹرز اٹھائے نعرے لگائے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے رجسٹر پر دستخط کردیے، اس موقع پر مہمانوں کی گیلریوں سے زندہ ہے بی بی زندہ کے نعرے لگائے گئے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کی گیلری کے ساتھ کھڑے ہوکر بختاور بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے ہاتھ ملایا۔
بلاول بھٹو زرداری اور آصف بھٹو زرداری کی نشستیں ساتھ ساتھ الاٹ کی گئیں، آصفہ بھٹو زرداری بلاول بھٹو زرداری سمیت پی پی پی کے سینئرارکان ایوان سے چلے گئے۔
قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران دہشتگردی کے واقعات، بارشوں اور دیگر واقعات میں زخمی ہونے والوں کے لیے دعاکی گئی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج جاری رہا۔
حکومتی ارکان کورم کی نشاندہی کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے، عبدالقادر پٹیل اور خواجہ آصف نے کورم کی نشاندہی کی۔ اسپیکر سردار ایازصادق نے کہا کہ آج کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا۔
اجلاس میں اپوزیشن ارکان کو کورم پورا کرنے کا چیلنج درپیش رہا، کورم کے لئے 86ارکان درکارتھے۔ اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلان کیا کہ کورم پورا نہیں ہے اس لئے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا جاتا ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79