وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عام آدمی کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کرنے کیلئے بڑے فیصلے کیے ہیں۔
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے، بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کیا جائے. ملک میں آئندہ صرف صاف اور کم لاگت پن بجلی اور قابل تجدید کے پلانٹ لگائے جائیں گے۔
اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاری کے تحت 600 میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو شمسی توانائی کے اس منصوبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ۔
وزیرِ اعظم نے کہاکہ بجلی کی موجودہ اضافی استعداد کو صنعتوں میں بہتر طریقے سے برؤئے کار لانے کیلئے تجاویز تیار کی جائیں، بجلی کی ویلنگ کے نرخوں کو کم کیا جائے تاکہ صنعتی صارفین کو کم لاگت پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافے کیلئے بڑی صنعتوں کے قریب گرڈ اسٹیشنز کا قیام یقینی بنایا جائے، ایسے بجلی گھر جو فعال ہیں انکی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے، ایسے بجلی گھر جو غیر فعال اور ناکارہ حالت میں ہیں ان کی نیلامی کے عمل کو تیز کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ عام آدمی کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، بجلی شعبے کے گردشی قرضے میں کمی کیلئے شعبے کی ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات جاری ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79