پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سابق چیئرمین پرویز خٹک نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سابق چیئرمین پرویز خٹک نے سیاست میں واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ کئی بار ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حالات کو دیکھ کر لائحہ عمل طے کرونگا، موجودہ حکومتوں کو خاموشی سے دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کتنی ترقی کرتا ہے اب پتہ چلے گا، نوشہرہ کیلئے 10 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کئے تھے جو واپس ہوگئے، رواں سال حالات کو دیکھ کر سیاست میں آنے کا فیصلہ کر سکتا ہوں۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ فی الحال میڈیا سے دوری اختیار کی ہے، سوشل میڈیا پر مجھے جس طرح تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہ افسوسناک ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79