وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹرسیف کے بیان پر ردعمل، کہا کہ بیرسٹر صاحب کے پی کے میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیراعلی کا علاج کروائیں۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹرسیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں چار رکنی میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا، بشری بی بی نے کہا مجھے ہارپک کے قطرے دیے گئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پھربیرسٹرسیف کو الہام ہوا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا؟ محترم آپ وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں، آپکے جھوٹے بیانات کی بجائے میڈیکل وفد کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی، برائے مہربانی ہرمعاملے میں طبع آزمائی نہیں کرتے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے بشری بی بی کو کچھ ٹیسٹ لکھ کردیے تھے جو انہوں نے نہیں کروائے، ایسے بیہودہ اور مظلومیت کارڈ کھیلنے سے آپ کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔ بشری بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہے۔
عظمٰی بخاری نے کہا کہ لیکن فتنہ فساد پارٹی کو پروپگنڈے کرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ہے، بیرسٹر صاحب کے پی کے میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیراعلی کا علاج کروائیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79