وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی چینی قونصلیٹ آمد ہوئی، چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین (Zhao Shiren ) نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ایس او پیز کے مطابق چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چینی بھائیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہ رکھی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد کے رشتے ہر آنے والے روز مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔
چینی قونصل جنرل چین اور پاکستان ہر موسم کے دوست ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79