مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام کے ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام ضلع پشاور مہمند خیبر کے زمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں عوام کے ووٹ کے حق کو پامال کرتی ہیں بلکہ یرغمال بنا لیتی ہیں، 2018 میں جھرلو پھیرا گیا تو ہم نے میدان میں اتر کر اس کا مقابلہ کیا.
انہوں نے کہا 1977ء جب عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو اس دھاندلی کیخلاف تحریک کی قیادت بھی جمعیۃ علماء اسلام نے کی تھی، دھاندلی کو اگر مسترد کیا ہے تو جمعیۃ علماء نے کیا ہے۔
جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مجھے سیاسی جماعتوں پر تعجب ہے کہ انہیں گزشتہ انتخابات والا مینڈیٹ ملا ہے لیکن اس بار کے انتخابات ان کے نزدیک جائز ہوگئے ہیں۔
کچھ جماعتیں اس عنوان سے آواز اٹھا رہی ہیں لیکن ان کے موقف میں وضاحت نہیں ہے، قیادت ایک نہیں ہے اور نہ ہی ان کی آواز ایک ہے۔
جب تک سیاسی جماعتوں میں یکسوئی نہیں ہے اس وقت تک جمعیت علماء اسلام اپنے ہی پلیٹ فارم سے اس تحریک کو آگے بڑھائے گی، جمعیت علماء اسلام تنہا ہی ایوان نہیں میدان کو بھرے گی اور جمعیت علماء اسلام اس کی طاقت رکھتی ہے۔
اپنے ویڈیو لنک میں ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کی بنیادی تنظیمیں عوام تک پہنچیں انہیں بیدار کریں اور ملک کی حالت سے آگاہ کریں اور انہیں میدان میں نکالیں۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہندوستان دنیا کی سپر طاقت بننے کے خواب دیکھ رہا ہے جبکہ پاکستان ڈیفالٹ سے بچنے کی تگ و دو کررہا ہے۔
جمعیت علماء اسلام ہمارے پاس اکابر کی امانت ہے، ان کی آزادی کی تحریک آج ہمارے پاس امانت ہے، جو قوتیں آج ہمارے ملک کی غلامی کی ذمہ دار ہیں ان کی گرفت کو کمزور کردیا جائے۔
جمعیت علماء اسلام عوام کی جماعت ہے اور عوام کی قیادت کررہی ہے، ہمارے ادارے ہمارے عقائد کو چھیڑ رہے ہیں بڑے معصومانہ انداز اور الفاظ سے چھیڑ رہے ہیں ہم اس کا تعاقب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں چالیس ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہوچکے ہیں۔ ہسپتال تباہ ہوچکے ہیں۔ خوارک اور امداد پہنچنے نہیں دی جارہی ہیں، کیمپوں میں پناہ گزینوں پر بمباری کی جارہی ہے اس کے باوجود امریکا اور مغرب انسانی حقوق کے علمبردار بنے ہوئے ہیں۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ بارود کی بارش کی جارہی ہے اور صحت و غذا کی ضروریات مہیا نہیں ہیں، ہمیں آزادی و حریت کے جذبے کے ساتھ چلنا ہے، ہمیں سر اٹھا کر چلنا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں مزید کہا کہ لوگوں کو میدان میں نکالیں اور بتائیں کہ اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79