آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اوردوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ فریقین نے باہمی تاریخی، ثقافتی اورمذہبی تعلق پرمبنی گہرےتعلقات پراظہاراطمینان کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر نے مسلح افواج کے درمیان فوجی تعاون کومزیدمضبوط بنانےپرزوردیا۔ ترک کمانڈرنے خطےمیں امن واستحکام یقینی بنانےمیں پاک فوج کےکردارکوسراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک کمانڈرنے جی ایچ کیوآمدپریادگارشہداپرحاضری دی اورپھول رکھے، پاک فوج کےچاق وچوبند دستے نے ترک کمانڈرکوگارڈآف آنرپیش کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛ صدرمملکت آصف زرداری نے ترک بری افواج کے کمانڈرکو نشان امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79