اکستان تحریک انصاف کے کارکن عارف خان نیاز ی نے شجرکاری کا اہتمام کیا۔
وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم پی اے سعدیہ سہیل نے پودا لگایا۔
وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت پود ے لگانے کا عمل جاری ہے۔ایم پی اے سعدیہ سہیل
رنگ روڈ کے اطراف پودے لگانے سے ماحول میں خاصا فرق پڑے گا۔ وائس چئیرمین واساشیخ امتیاز محمود
خوشگوار ماحول صحت مند زندگی کی علامت ہے اور نئے پودے لگانے سے ماحول خوشگوار اور فضائی آلودگی میں واضح کمی آئے گی۔ وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود
لاہور ( ) وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے نواں پنڈ ہربنس پورہ رنگ روڈ کے اطراف میں شجر کاری مہم کا آغازکیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن عارف خان نیاز ی نے شجرکاری کا اہتمام کیا۔اس موقع پر وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم پی اے سعدیہ سہیل نے پودا لگایا۔ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت پود ے لگانے کا عمل جاری ہے۔
اس موقع پر وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ رنگ روڈ کے اطراف میں پودے لگانے سے ماحول میں خاصا فرق پڑے گا۔ رنگ روڈ کے اطراف میں پودے لگانے کا عمل نواں پنڈ سے شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر لاہور جیسے شہر میں کثیر تعداد میں پودے لگانے کی اشد ضرورت ہے۔ نئے پودے لگانے سے ماحول خوشگوار اور فضائی آلودگی میں واضح کمی آئے گی۔ خوشگوار ماحول صحت مند زندگی کی علامت ہے۔ وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
78
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79