اہور(10اگست2021ئ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے انتقام کی آگ ابھی ٹھنڈی نہیں ہوئی جبکہ عوام بے یارومددگار فاقوں پر مجبور ہیں،ملکی معیشت تباہ کردی گئی ہے،پی ٹی آئی حکومت نے تین سالوں میں آج تک ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی رہنماو ¿ں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے حکومت نہیں چلتی ہم اس نااہل ڈرائیو کو نکال کر دم لیں گے پیپلز پارٹی سے ہماری کوئی لڑائی نہیں ہے اصل ہدف عمران خان ہے پی ڈی ایم اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔عمران نیازی کا ضمانتی ا ±س کا اپنا چپڑاسی ہے اللہ کی شان ہے ،آٹا چینی بجلی گیس دوائی ایل این جی چور عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے جان و مال ک تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہیں ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ یہی نالائق ہیں کسی بھی شعبہ میں ان کی کار کردگی نہ صرف زیر ہے بلکہ انتہائی افسوس ناک ہے۔
73
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79