نوابشاھ (رپورٹ بلال احمد قریشی )یکم محرم الحرام حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم شہادت پر حکومت کیجانب سے عام تعطیل کا اعلان نہ کرنے اور خلفاء راشدین کے دیگر ایام کو شایان شان طریقے سے منائے نہ دیئے جانے کیخلاف سنی رابطہ کونسل کی جانب سے جامع مسجد کبیر ریلوے اسٹیشن سے مدح صحابہؓ ریلی نکالی گئی جسکی قیادت قاری محمد ناصر فاروقی۔قاری محمد ابوبکر عثمانی۔محمد جعفر آزاد نے کی ریلی میں سنی رابطہ کونسل سمیت خلفاء راشدین سے محبت و ایثار کا جذبہ رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد شریک تھی ریلی میں شریک مظاہرین فلک شگاف نعرے لگاتے رہے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے لا تعداد عوام و حکمرانوں کو عدل و انصاف کا نظام دینے والے خلیفہ دوئم حضرت عمر بن خطاب کے یوم پیدائش پر حکمرانوں کی بے حسی انتہائی شرمناک عمل ہے جس نے ملک میں عدالتوں کا نظام قائم کیا اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے فوج بنائی شہری حفاظت کے لیے پولیس بنائیں ڈاک کا نظام قائم کیا افسوس آج ملک پاکستان میں اس عظیم ہستی کی یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان نہ کرنا پاکستان کے اکثریتی عوام اہلسنت سے ظلم اور زیادتی ہے_
73
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79