وابشاہ(رپورٹ۔بلال احمد قریشی) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہید بےنظیر آباد ڈویژن عرفان علی بلوچ نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مجرم خواہ کتنا ہی چالاک با اثر کیوں نہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا حسنین آرائیں کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دلوائیگے انہوں نے پڈعیدن میں معصوم حسنین کے قتل پر 4رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیتے ہوئے آئندہ سات یوم میں واردات میں ملوث تمام ملزمان کی ہر صورت گرفتاری اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے پولیس ترجمان SIP عرفان نظیر گل کے مطابق جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم میں DSP اعجاز علی میمن کو ٹیم کا سربراہ جبکہ CIA انچارج انسپکٹر یار محمد رند SHO تھانہ پھل انسپکٹر عبدالمنعم لاڑک اور SHO تھانہ پڈعیدن انسپکٹر منیر احمد لغاری شامل ہیں DIGعرفان بلوچ نے تفتیشی ٹیم کو ہدائت کی کہ وہ کسی بھی قسم کا دباؤ یا مصلحت کو خاطر میں نہ لائیں ہمیں اللہ رب العالمین کو جواب دینا ہے دوران تفتیش یہ بھی خیال رکھا جائے کہ بلا وجہ پولیس کسی کیلئے پریشانی کا باعث نہ بنے مقتول حسنین کے لواحقین سے پولیس بھر پور تعاون کرے اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی ابہام کوئی کسر باقی اٹھا نہ رکھی جائے یاد رہے کہ گزشتہ روز جون سال نوجوان حسنین آرائیں کو دن دہاڑے نا معلوم افراد نے اس وقت گولیاں مار کر قتل کیا کہ جب وہ اپنی آئرن اسٹیل ورکس کی دوکان پر بیٹھا تھا ملزمان سرے بازار گولیاں مار کر فرار ہوگئے تھے مزکورہ واقعے کا مقدمہ 126/2021 زیر دفعات 302.337H۔6/7 ATAتھانہ پڈعیدن میں درج ہے_
64
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79