سانگھڑ (رپورٹ سحر علی مغل ) پورے ملک کی طرح سانگھڑ میں بھی جشن کا دن قومی عقیدے اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس حوالے سے پولیس لائن میں مین تقریب منعقد کی جائے گی جس میں 50 کے قریب افراد شرکت کریں گے جبکہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا اس کے علاوہ یوم آزادی پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے گی۔ یوم آزادی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آج ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی صدارت ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی کی تقریبات تمام متعلقہ اے سی کے دفاتر میں منعقد کی جائیں گی جو محدود ہوں گی. اجلاس کو بتایا گیا کہ قومی پرچم کشائی کی تقریب پولیس لائن میں منعقد کی جائے گی جس میں 8 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجایا جائے گا اور 9 بجے قومی پرچم کشائی کی جائے گی.اس کے علاوہ ضلع جیل کے قیدیوں اور سول ہسپتال کے مریضوں میں مٹھائیاں تقسیم کی جائے گی. ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے کہا کہ قومی دن منانا ہر شہری کا اولین فرض ہے اور ہم اس دن ثابت کریں گے کہ ہم اپنے پیارے ملک سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تقریبات محدود رکھیں گئی ہیں.
62
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79