انسان کے ساتھ بہت سے جسمانی مسائل پیش آتے ہیں اور کچھ مسائل ایسے ہوتے ہیں جو ہر ایک میں تقریباً ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔
ان عام مسائل میں ناخنوں کا ٹوٹ جانا، کہنی پر چوٹ لگنا، پاؤں مڑ جانا یا پھر انگلیاں چٹخانا شامل ہوتا ہے۔
ناخنوں سے منسوب ایک مسئلہ اور ہوتا ہے اور وہ جزوی طور پر کھال کا الگ ہونا بہت تکلیف دہ ہوتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق ناخنوں سے جزوی طور پر کھال کا الگ ہونا کسی اہم بات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
لیکن وہ بات کیا ہے؟ اس حوالے سے آج ہم اس آرٹیکل میں بات کریں گے کہ ناخنوں کے ارد گرد سے جزوی طور پر کھال کا الگ ہونا کس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے؟
ماہرین کے مطابق اس مسئلے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے ناخن چبانا، خراب مینی کیور، جلد خشک ہونا، سخت صابن یا برتن دھونے والے ڈیٹرجنٹ کا استعمال، سرد درجہ حرارت اور بہت زیادہ پانی میں ہاتھوں کے بھیگنے سے بننے والی لکیریں۔
پانی میں بہت زیادہ وقت گزارنا یا کیمیکل سلوشنز کا بہت زیادہ استعمال اس کی زیادہ عام وجوہات ہیں اور اکثر موسم سرما میں اس کا سامنا ہوتا ہے۔
اس مسئلے سے تکلیف بھی بہت زیادہ ہوتی ہے حالانکہ زخم بہت چھوٹا سا ہوتا ہے مگر اعصابی سلسلے کے اختتام اور انگلیوں میں خون کی شریانوں کی موجودگی کی وجہ سے تکلیف بہت زیادہ ہوتی ہے۔
ناخن کا متاثرہ حصہ جتنا ورم کا شکار ہوگا تکلیف کی شدت اتنی زیادہ ہوگی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79