تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمداللہ! آج پاکستان تحریک انصاف حکومت کے تین سال مکمل ہوچکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ریاست مدینہ طرز پر فلاحی ریاست کے قیام کی طرف گامزن ہیں، پہلی مرتبہ ملک گیر سطح پر بے سہارا اور پسے ہوئے طبقات کے پناہ گاہیں اور لنگر خانے قائم کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثر کو کم کرنے کے لئے ہماری شجر کاری مہم اور اقدامات کا اعتراف دنیا کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی دور رس پالیسیوں اور دانشمندانہ فیصلوں سے ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے، تین سالوں کی انتھک محنت ، دن رات کام کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی بھی مرحلے میں اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے احتجاج، دھرنوں، استعفوں اور دھمکیوں سے نہیں گھبرائی ہے، کوویڈ 19 آنے سے لیکر اب تک حکومت کی کامیاب حکمت عملی سے پاکستان میں اس وباء سے دنیا کی نسبت کم جانی نقصان ہوا ہے، اس وباء سے نمٹنے کے لئے این سی او سی کے پلیٹ فارم سے مسلسل 500 دن صوبائی حکومتوں کے مربوط رابطوں ،مثالی تعاون کی بدولت کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں۔
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت ملی تو ملک معاشی طور پر ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، عمران خان کی معاشی ٹیم نے محنت سے ہر سال جی ڈی پی میں بہتری لائی ہے، گزشتہ مالی سال میں جی ڈی پی 4 فیصد تھی، آج ملکی برآمدات 25.3ارب ڈالر ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر ،برآمدات اور ترسیلات زر 3 سالوں کی بلند ترین سطح پر کھڑے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان اس وقت پاکستان میں واحدلیڈر ہیں جو آنے والی نسلوں کے لئے لانگ ٹرم منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79