لاہور18اگست -انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ مینار پاکستان، گریٹر اقبال پارک گرائونڈ میں خاتون ٹک ٹاکر اور اسکے ساتھیوں پر تشدد اور دست درازی کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں جنہیں سخت سے سخت سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ خاتون کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور اسی لیے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف دفعہ 354-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ میں ملوث لوگوں کی تصاویر چیئرمین نادرا کو بھجوا دی گئی ہیںاور نادرا کا عملہ چھٹی کے باوجود ملزموں کی شناخت کے عمل میں مصروف ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملزمان کے خلاف تمام ثبوت اور شواہد اکٹھے کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا تا کہ شواہد کی روشنی میں تیار کیے گئے مضبوط چالان کے ذریعے ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہوراور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو مقدمہ کی تفتیش کی خود نگرانی کا حکم دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔
126
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79