108

آئی جی پنجاب کا عالمگیر روڈ، پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ کا دورہ ، نویں محرم الحرام کے تمام مکاتب فکر کے علماء کا تعاون حاصل ہے انشاء اللہ یوم عاشورسے 12 ربیع الاول تک مذہبی اجتماعات کی فول پروف سکیورٹی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ آئی جی پنجابمرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور18اگست۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں پنجاب پولیس تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر مجالس اور جلوسوں کے بہترین سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنارہی ہے اور اللہ کے فضل و کرم، پولیس ٹیموںکی کاوشوں اور پنجاب حکومت کے اقدامات کی بدولت محرم الحرام امن و اما ن سے گذر رہا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ یوم عاشورکے مرکزی جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیںاور انشاء اللہ ماضی کی طرح رواں برس بھی محرم الحرام امن و امان سے گزرے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس کو تمام مکاتب فکر کے علماء کا تعاون حاصل ہے اور تمام علماء بین المسالک ہم آہنگی ، قومی یک جہتی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے متحد ہیں اور یوم عاشورسے لے کر12 ربیع الاول تک کے مذہبی اجتماعات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کے قیام میں ہمارے آبا ء اجداد نے بڑی قربانیاں دی تھیں لہذا اس ملک کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اس حوالے سے علمائے اکرام بھی متحد ہو کر اپنا کردار اداکر رہے ہیں جبکہ ہر شہری کو بھی اس میںکلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ یوم عاشور پر سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز، سی پی اوز اورڈی پی اوز خود فیلڈ میں موجود رہیں گے اور حساس جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھی بھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم عاشور پر غیر ضروری طورپر گھروں سے باہرنہ نکلیں تاکہ جلوس روٹس سے ملحقہ راستوں کی بندش کی وجہ سے انہیں کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے جبکہ یوم عاشور پر ڈبل سواری پرپابندی اور موبائل سروس کی بندش بارے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے احکامات جاری کئے ہیںجن پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج عالمگیر روڈ ، پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ میں نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں