117

وسیم اکرم کی مونچھوں کیساتھ ویڈیومنظرعام پر، شنیرا اکرم کا مونچھوں پر اعتراض دیکھئے کیا کہا؟

لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے قرنطینہ میں وقت گزارنے کو مشکل قرار دے دیا ہے، میلبرن سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اہلیہ شنیرا نے مجھے بہت متحرک کیا،انسان کو ہمت نہیں ہارنی چاہئیے۔

وسیم اکرم اپنی اہلیہ اور بیٹی سے ملنے آسٹریلیا گئے ہیں، جہاں وہ قرنطینہ میں ہیں گزشتہ سال سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وباء کی وجہ سے لگی سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔

سابق کپتان وسیم اکرم کی مونچھوں کے ساتھ ویڈیو سامنے آگئی ہے ،مونچھوں کے حوالے سے وسیم اکرم نے بتایا کہ اہلیہ شنیرا کو ان کا نیا لُک کچھ خاص پسند نہیں آیا۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا کہ قرنطینہ کے خاتمے کے بعد وہ ان مونچھوں کے ساتھ گھر نہیں آسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں