107

پڑوسی ملک افغانستان میں پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا۔

پڑوسی ملک افغانستان میں پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا۔

پاسپورٹ کے اجراء کی بحالی کا اعلان سربراہ محکمۂ پاسپورٹ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا تھا جس میں افغان خاتون صحافی بھی شریک ہوئیں۔

افغانستان کے پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر عالم گل حقانی نے کابل میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ 25 ہزار درخواست گزاروں کے پاسپورٹ اجراء کیلئے تیار ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یومیہ 5 سے 6 ہزار پاسپورٹس کا اجراء کریں گے، خواتین کے پاسپورٹ کے معاملے سے نمٹنے کیلئے محکمے میں خواتین کو ملازمت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں