لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
Pause
Unmute
Current Time
0:12
/
Duration
2:12
Share
Fullscreen
Quality Levels
علاج کے لیے امریکا لے جاتے ہوئے جرمنی میں انتقال کر جانے والے لیجنڈ پاکستانی کامیڈین اداکار عمر شریف کی میت کو نمازِ جنازہ کے لیے ان کی گلشنِ اقبال میں واقع رہائش گاہ سے عمر شریف پارک کلفٹن منتقل کیا جا رہا ہے۔
میت کی جنازہ گاہ منتقلی کے موقع پر عمر شریف کے مداح، عزیر و اقارب بڑی تعداد میں ان کی رہائش گاہ پر موجود تھے جو میت کے ہمراہ روانہ ہوئے۔
اس سے قبل عمر شریف کی میت کو سہراب گوٹھ میں واقع ایدھی سرد خانے سے ان کی رہائش گاہ منتقل کیا گیا تھا۔
عمر شریف کی نمازِ جنازہ کے انتظامات کراچی کے عمر شریف پارک میں مکمل ہو گئے ہیں، جبکہ صوفی بزرگ حضرت عبداللّٰہ شاہ غازی ؒ کے مزار کے احاطے میں ان کی قبر بھی تیار کر لی گئی۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع عمر شریف پارک میں جنازہ گاہ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کو دیکھتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79