مرحوم پاکستانی لیجنڈ اداکار اور کامیڈین عمر شریف نے اپنی زندگی میں انسانی ہمدردی اور فلاح کا جو آخری کام کیا، وہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک اسپتال کی تعمیر ہے۔
عمر شریف کی جانب سے ضرورت مند افراد کے مفت علاج کے لیےکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ’ماں اسپتال‘ تعمیر کروایا گیا ہے، اس اسپتال میں 200 بیڈز کی جگہ ہوگی اور مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔
خیال رہے کہ عمر شریف نے اس اسپتال کی تعمیر کے وقت اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ اسپتال خواتین مریضوں کے علاج میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اسپتال میں ان ضرورت مند فنکاروں کے لیے ایک الگ جگہ مختص کی گئی ہے جنہیں طبی علاج کی سہولتیں مہیا نہیں کی جاتیں۔
انہوں نے صاحب استطاعت حضرات اور با اثر شخصیات سے بھی اس کارِ خیر میں اپنا حصّہ ڈالنے کی اپیل کی تھی تا کہ اسپتال میں غریبوں کے علاج کے لیے تمام سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79