روسی تاجر نے پریوں کی کہانیوں والے محل کو حقیقت کا روپ دے دیا

قصے کہانیاں کسی بھی ملک کی ہوں ان میں ایک ایسے محل کا نقشہ کھینچا جاتا ہے جو ایک جھیل کے بیچوں بیچ ہے، ان کہانیوں کی طرح ایسا محل بھی فرضی ہی ہوتا ہے، کہانیوں میں بتایا گیا یہ محل اب روس میں حقیقت بن چکا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کباردینو…

Read More

امریکا کا مشرقی یورپ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ، کشیدگی میں اضافہ ہوگا، روس

امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرقی یورپ میں اضافی 3 ہزار فوجی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا پولینڈ اور رومانیہ میں اپنے دو ہزار فوجی بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ جرمنی سے مزید ایک ہزار فوجی رومانیہ بھیجے جائیں گے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے…

Read More

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے ڈرگ سپلائر گروہ کے چار کارندے گرفتار

کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن سے بین الصوبائی ڈرگ سپلائر گروہ کے چار کارندے گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 کلو سے زائد ہیروئن اور 5 کلو سے زائد چرس کے چھوٹے اور بڑے پیکٹس برآمد ہوئے ہیں، پولیس نے خفیہ اطلاع پر ماروی گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ پولیس…

Read More

سعید غنی کا وفاقی وزیر علی زیدی کے والد کے انتقال پر اظہارِافسوس

سعید غنی نے وفاقی وزیر علی زیدی کے والد کے انتقال پر اظہارِافسوس کیا ہے۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر علی زیدی کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی علی زیدی کے والد کی مغفرت فرمائے اور ان…

Read More

’نوازشریف آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں ہوں گے‘

مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ہمارے پارٹی قائد وزیراعظم نوازشریف آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں ہی موجود…

Read More

خیبرپختونخوا میں چار ہزار ماربل اور گرینائٹ کے کارخانے بند ہو گئے، اختیار ولی خان

اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں چار ہزار ماربل اور گرینائٹ کے کارخانے بند ہو گئے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ چار ہزار کارخانے بند ہونے کے باعث دس لاکھ سے زائد مزدور بیروزگار ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ…

Read More

سردار عثمان بزدار کی مظفر گڑھ کے نواحی قصبے سنانواں آمد

سردار عثمان بزدار نے مظفر گڑھ کے نواحی قصبے سنانواں کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفر گڑھ کے نواحی قصبے سنانواں کا دورہ کیا اور اس دوران رکن پنجاب اسمبلی نیاز حسین گشکوری کی رہائش گاہ پہنچے۔ عثمان بزدار نے ایم پی اے نیاز گشکوری کے بھائی کے انتقال پر…

Read More

بھارت کے مسلم سیاستدان اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ

بھارت کے ایوان زیرین لوک سبھا کے مسلمان رکن اویس الدین ایوسی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا اتحاد المسلمین کے سربراہ اور لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی پر قاتلانہ حملہ میرٹھ میں کتھار کے مقام پر انتخابی جلسے سے واپسی پر ہوا جس میں وہ محفوظ رہے۔…

Read More

سندھ کابینہ نے 1.4 ایم ایم ٹی گندم خریدنے کی منظوری دیدی ہے، سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے 1.4 ایم ایم ٹی گندم خریدنے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بولٹن مارکیٹ کی بحالی کیلئے وفاق وصوبائی حکومت نے مدد کی تھی ، بولٹن مارکیٹ کا محفوظ پیسہ متاثرین کودیں گے ، کوآپریٹو وکٹوریہ…

Read More

سندھ رینجرز اور پولیس کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ گروہ کے 3 کارندے عطاء اللہ، عرفان اور فیاض کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ…

Read More