ہر دلہا دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی میں کچھ ایسا منفرد ہوجائے کہ شادی کو مدتوں یاد رکھا جاسکے اور اسی چکر میں دلہا اور دلہن عجیب و غریب انداز اپنانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دلہا اور دلہن نے شادی کو یادگار بنانے کے لئے عروسی لباس میں ہی پش اپس لگانا شروع کردیے۔
بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی بھارتی جوڑے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے۔