شاہ محمود قریشی اب عمران خان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، نفیسہ شاہ

نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی اس سے پہلے پیپلزپارٹی اور اب عمران خان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے شاہ محمود قریشی سے متعلق بیان میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کے اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے خلاف استعمال کئے گئے الفاظ پارلیمان اور اپوزیشن لیڈر کے عہدے کی توہین ہے۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور وزراء پارلیمانی روایات اور تہذیب سے نا واقف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے