وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس این آر او نہیں ہے۔
یہ بات وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں نیب آرڈیننس سے متعلق میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
ایک صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ کیا یہ آرڈیننس این آر او نہیں؟اسد عمر نے انہیں جواب دیا کہ یہ بالکل این آر او نہیں ہے، یہ اس طرف لے جانے کی کوشش ہے جس مقصد کے لیے نیب بنایا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن جیسے ادارے تو پہلے بھی تھے، پہلے یہ تمام ادارے حکومت کے ماتحت تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب اس لیے بنا تھا کہ ایک آزاد ادارہ ہو جو حکومت پر چیک اینڈ بیلنس رکھ سکے، ساری قوم میں پریشانی ہے کہ کیس چلتے رہتے ہیں مگر انجام کو نہیں پہنچتے۔ایک صحافی نے وفاقی وزیر سے سوال کیا کہ کیا نیب آرڈیننس میں ترمیم ہو جائے گی؟
اسد عمر نے جواب دیا کہ ترمیم ضرور ہو گی، کیوں نہیں ہو گی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79