حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا سے بریک لے لیا

پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے والدہ کی دیکھ بھال کیلئے سوشل میڈیا سے بریک لے لیا۔

حدیقہ کیانی کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ مقبول شاعرہ خاور کیانی کی حالیہ طبیعت کی روشنی میں حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔پیغام میں یہ بھی بتایا گیا کہ سوشل میڈیا سے بریک لینے کی وجہ ان کی والدہ کی صحت ہے، والدہ کی صحت پر توجہ دینے کیلئے ہی وہ سوشل میڈیا کو عارضی طور پر خیر باد کہہ رہی ہیں۔حدیقہ کیانی کی جانب سے جاری بیان میں ان کی والدہ کی صحتیابی کیلئے دعاؤں پر شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے