وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اعلامیئے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ وفاقی وزراء، کابینہ ارکین، سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتِ حال سے متعلق مربوط پالیسی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے افغانستان میں حکومت کی مختلف کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے خصوصی سیل قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔اعلامیئے میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طے پایا کہ خصوصی سیل افغانستان کے لیے انسانی امداد کے بین الاقوامی روابط میں کردار ادا کرے گا۔
اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا گیا کہ خصوصی سیل مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور کسی بھی منفی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کرے گا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79