مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کی بربادی کے قصور وار صرف اور صرف عمران خان ہیں۔
ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوروں کو این آر او دے کر تباہی کا الزام دوسروں پر مت ڈالیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے اے ٹی ایمز اور مافیا کی جیبیں نہ بھرتے تو عوام کو سستا آٹا ملتا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران صاحب کی لوٹ مار کے اثرات آئندہ 10 سال تک قوم کو برداشت کرنے پڑیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10 سال کا تحفہ ہیں، ہمیں اس سال 12 ارب ڈالر قرض اور سود واپس کرنا ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79