کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے وزیر اعظم عمران خان کی69ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پران کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے آج پاکستان کی معیشت کے حوالے خوش آئند رپورٹس دے رہے ہیں جو حکومتی پالیسیوں پر اظہار اطمینان کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پی ٹی آئی حکومت نے بے گھر افراد کیلئے چھت کی فراہمی یقینی بنائی۔روزگار کے مواقع پیدا کئے، عوامی ریلیف کی خاطر ہر سطح پر اقدامات اٹھائے گئے جو عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پوری قو م پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے چند عناصر حکومت کے خلاف پراپیگنڈا کر کے اپنے ذاتی مفاداتی ایجنڈا کی تکمیل چاہتے ہیں۔ وفاقی حکومت معیشت کی بہتری کے لیے دن رات اپنی کوششوں میں مصروف ہے۔ سندھ کا کرپٹ اور بددیانت حکمران ٹولا صوبے کی عوام کی حالت بہتربنانے میں بُری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ایم این اے صائمہ ندیم۔حکومت کرپٹ مافیا اور کرپٹ ٹولے کا صفایا کر کے دم لے گی۔ پیپلزپارٹی کے مافیا نے تیرہ سالوں سے سندھ میں لوٹ مار بازار گرم کررکھا ہے۔ اپوزیشن اب عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی، کئی دہائیوں تک اپوزیشن جماعتیں اقتدار کے مزے لوٹ چکی ہیں۔پو ر ی بھگو ڑ ااور فر ار لیگ مل کر بھی تحر یک انصاف کا مقا بلہ نہیں کر سکتی۔ عمران خان کے تمام اقدامات غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہیں تحریک انصاف پاکستان میں تبدیلی کے سفر کو جاری رکھے گی۔ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے اداروں کو مظبوط بنانا ہمارامشن ہے،وزیراعظم ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سرگرم ہیں۔
77
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79