نیب کا تیسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت دھوکا دہی اور فراڈ کے کیسز واپس نیب کے سپرد کردیئے گئے، 6 اکتوبر سے پہلے کے فراڈ کے تمام مقدمات نیب سن سکے گا، آصف زرداری، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔
نیب کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021ء کے تحت جعلی اکاؤنٹس کے پرانے مقدمات جاری رہ سکیں گے، مضاربہ کیس بھی دوبارہ نیب کے سپرد ہوگیا، چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے لیا گیا۔نیب چیئرمین کی مدت ملازمت 4 سال ہوگی، ہٹانے کا اختیار صدرمملکت کو ہوگا، چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لیے وہی بنیاد ہوگی جو سپریم کورٹ کے جج کے لیے ہوتی ہے۔ترمیمی آرڈیننس کے مطابق الیکٹرانک ڈیوائسز کی تنصیب تک پرانے طریقے سے شہادتیں قلمبند کی جائیں، ترمیمی آرڈیننس کے تحت زر ضمانت کے تعین کا اختیار بھی نیب عدالت کو دے دیا گیا، پہلے ترمیمی آرڈیننس میں جرم کی مالیت کے برابرمچلکے جمع کرانے کی شرط رکھی گئی تھیواضح رہے کہ 6 اکتوبر کو نیب آرڈیننس جاری ہونے سے نیب قوانین میں ابہام سامنے آئے تھے جس کے بعد وزارت قانون نے نیب آرڈیننس کی وضاحت کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79