نوابشاھ (رپورٹ طحہ بلال قریشی )ضلع نوابشاھ کے عوام کے دلوں پر راج کرنے والے سندھ کی نامور سیاسی شخصیت نیشنل پیپلز پارٹی کے قائد سابق وزیر اعظم پاکستان غلام مصطفیٰ خان جتوئی کی رحلت کے بعد انکی قائم کردہ سیاسی جماعت انکے صاحبزادوں کی مٹھی سے ریت کی مانند نکلتی جا رہی ہے جتوئی خاندان کی صف اول کے اتحادی سیٹھاد برادری کے رہنماء اعتبار علی۔ظفر علی سیٹھار و دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار اور سابق سینیٹر عاجز دھامرا سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد جناب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی علمبردار جماعت ہے جو بلا تفریق رنگ و نسل عوام کی حقیقی معنوں میں عملی خدمت کر رہی ہے اس موقع پر ضیاء الحسن لنجار نے شمولیت کرنے والے رہنماؤں و سیٹھار برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ سیٹھار برادری کے لوگوں کی امیدوں کو پورا کیا جائے گا پیپلز پارٹی تمام برادریوں و اقوام کی جماعت ہے انشاء اللہ مورو شیر اور یہاں کے لوگوں کو بہت جلد عملی طور پر ریلیف دیا جائے گا انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے جائینگے
75
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79