وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک روزہ دورہ پشاور میں خیبر پختون خوا سے تعلق رکھنے والے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزراء، گورنر و وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اور صوبائی کابینہ کے اراکین اور پاکستان تحریکِ انصاف کے عہدیداران شامل تھے۔
ملاقات میں حکومت کے صوبے میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، شرکاء نے وزیرِ اعظم کو متعلقہ حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور پارٹی کے امور بھی ملاقات کا حصہ رہےوزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنےکیلئے حکومت تاریخی منصوبہ شروع کرنے جارہی ہے، 20 ارب کی لاگت سے منصوبہ بجلی کے ترسیلی نظام میں جدت اور بہتری آئے گی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ صوبائی سطح پر سستی بجلی کے منصوبوں اور کم نرخوں پر آف گرڈ فراہمی کیلئے حکمتِ عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے پاکستان تحریکِ انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت کی طرح دور دراز علاقوں میں پن بجلی کے چھوٹے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان منصوبوں سے ان دور دراز علاقوں میں بھی سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی جہاں ٹرانسمیشن لائن موجود نہیں، چشمہ رائٹ بنک کنال کا منصوبہ بھی حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
اس کے علاوہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کی تکمیل سے لاکھوں ایکڑزرعی اراضی قابلِ کاشت بنائی جا سکے گی، رشکئی صنعتی زون مکمل طور پر فعال ہوچکا، حکومت 6 بڑے صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری یقینی بنانے کیلئے جامع حکمتِ عملی تیار کر رہی ہے
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نوجوان کو آئی ٹی شعبے میں روزگار کی فراہمی اور ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے خیبر پختونخوا میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا میں مستحق خاندانوں میں احساس راشن رعایت پروگرام کی تقسیم کا آغاز ہو چکا ہے.
بریفنگ میں کہا گیا کہ کارڈ کے تحت خیبر پختونخوا کے مستحق خاندانوں کو ہر ماہ اشیاءِ ضروریہ پر 1 ہزار روپے تک کی رعایت دی جائے گی، انضمام شدہ اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خیبر پختونخوا میں تاریخی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا، انضمام شدہ اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت نے انضمام شدہ اضلاع کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کو 2018 کی 24 ارب کی سطح سے بڑھا کر رواں سال 54 ارب روپے کیا، عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے اثرات کو لوگوں تک پہنچنے سے روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پاکستان میں سیاحت میں اضافہ ہوا ہے، حکومت خیبر پختونخوا میں سیاحتی مقامات کی نشاندہی کر چکی۔
انہوں نے کہا کہ جلد سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے منصوبے شروع کئے جائیں گے، صحت کارڈ، اشیاءِ ضروریہ پر مستحق خاندانوں کو رعایت، تعلیمی سہولیات میں بہتری حکومت کے فلاحی ریاست کے قیام کے وعدے کی تکمیل کا سنگِ میل ہے۔
وزیرِ اعظم نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے اور عوامی فلاحی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79