شکرگڑھ امن کی راہداری کرتار پور ملن کی راہداری بن گئی جہاں 75 سال پہلے تقسیم کے وقت بچھڑے 4 دوست کرتار پور میں مل گئے۔
کرتار پور راہداری میں بچھڑے خاندانوں اور بچپن کے دوستوں کے ملاپ کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج بھی کرتار پور میں بھارت کے علاقے فرید کوٹ سے آئے گرمیل سنگھ اور لشمن سنگھ کی پاکستان کے ضلع وہاڑی سے آئے حاکم علی اور جمیل احمد سے جزباتی ملاقات ہوئی۔
113 سالہ حاکم علی اور 95 سالہ جمیل احمد 1947 میں بھارت کے شہر فرید کوٹ سے ہجرت کرکے پاکستان آبسے کرتار پور راہداری کھلنے کے بعد ان کے بھارت میں رہ جانے والے بچپن کے دوستوں گرمیل سنگھ اور لشمن سنگھ نے ان کی تلاش شروع کی آخر کار رابطہ ہو گیا اور چاروں دوست اج کرتار پور میں مل گئے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79